مسلم امہ شریعت اسلامی کو اپنائے، اسی میں نجات ہے: ڈاکٹر یٰسین مظہر
ملتان(لیڈی رپورٹر)اسلامک ریسرچ سنٹر اور تصوف سٹڈی سنٹر بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام پانچ روزہ ’’خطبات مصادر تصوف ‘‘ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد یسین مظہر صدیقینے کہاکہ تمام صوفیاء کے نزدیک اصل میں پیروی شریعت اسلامی میں ہے۔ امت مسلمہ کی نجات مضمر ہے وحدت الوجود اور وحدت الشہود دراصل فلسفیانہ تجسس ہے ۔ آج امت کو اس امر کی شدید ضرورت ہے کہ ان موشگافیوں سے بچتے ہوئے شریعت اسلامی کو اپنائیں۔ اسی میں ان کی نجات ہے ۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر فرزانہ محمود ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین آزاد تھے۔ صدارتی کلمات میں ڈاکٹر فرزانہ محمود نے کہا کہ انبیاء کے بعد صدیقین اور شہدا کا درجہ ہے جبکہ اس کے بعد صالحین آتے ہیں اور یہی صالحین صوفیاء ہیں جنہو ںنے اسلام کا آفاقی پیغام دنیا کے سامنے پہنچایا ہے۔ چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے خطاب کیا۔ مسلمانوں کے چہرہ سے دہشت گردی کے داغ کو دھودیا جائے۔تاکہ امن و سلامتی کا پیغام عام کرکے معاشرہ کو ترقی یافتہ بنایا جاسکے ۔ اس تقریب میں اساتذہ و طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔