5 افراد نے محنت کش کی بیٹی اور بھانجی اٹھا لی
گگومنڈی (نامہ نگار ) چھ مسلح افراد محنت کش کی نابالغ بیٹی کو اغوا کر کے لے گئے مزاحمت پر اہل خانہ پر بندوقیں تان لیں تفصیلات کے مطابق محنت کش رات کے وقت اپنے گھر میں سویا ہوا تھا اس دوران مبینہ طور پر باغ علی رفیہ بی بی اور تین نامعلوم ملزمان اس کے گھر داخل ہو گئے اور محنت کش محمد ریاض کی بارا سالہ بیٹی شمائلہ اور بھانجی عروج فاطمہ کو زبر دستی اغوا کر کے کیری ڈبہ میں ڈال لیا جب اہل خانہ نے مزاحمت کی تو ملزمان نے ان پر بندوقیں تان لیں اور جان سے مار دینے کی دھمکیا ں دیتے ہوئے دونوں لڑکیوں کو اغوا کر کے فرار ہو گئے پولیس نے محمد ریاض کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا تاہم ابھی تک ملزمان کا سراغ لگانے میں پولیس ناکام۔