سی پی او سرفراز احمد کی کھلی کچہری، 25سائلوں کی درخواستیں سنیں، فوری کرنے کے احکامات
ملتان( کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان نے25سائلین کی درخواستیں سنیںاور درخواستوں کو سننے کے بعد متعلقہ تھانہ کے ڈی ایس پی یا ایس ایچ او کو فوری میرٹ پر حل کرنے کے احکامات دئیے۔ سی پی او ملتان نے اپنے دفتر کے سامنے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین سے پولیس کی جانب سے کسی قسم کی پیسوں کی ڈیمانڈ کے بارے دریافت کیا۔سی پی او ملتان نے عوام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پولیس آفیسر آپ کے مسئلہ کو حل کرنے میں کوتاہی برتے یا کسی قسم کی کوئی نا جائز ڈیمانڈ کرے تو موبائل نمبر 0337-3151516 پر مجھے اطلاع دیں۔ سی پی او ملتان نے کہاکہ کھلی کچہری کے انعقادکا مقصد عوام الناس کو فوری میرٹ پر انصاف مہیا کرنا ہے ۔ پولیس کا مقصد عوام کے جان و مال کی حفاظت اور ان کو بروقت انصاف فراہم کرنا ہے۔