عمران خان کے آج خانیوال میں جلسہ کی تیاریاں مکمل ‘ تاریخی استقبال کیا جائیگا
خانیوال(خبرنگار) تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران خان کاخانیوال پہنچنے پرتاریخی استقبال کیاجائیگاتمام تیاریاں مکمل ہزاروں کارکنو ں اور عوام کا بڑاقافلہ مرکزی رہنماحلقہ این اے157کے ٹکٹ ہولڈر کرنل(ر)عا بد محمود کھگہ ،صوبائی حلقہ214کے امیدوار شیخ احتشام لطیف کی قیادت میں جلسہ گاہ پہنچے گا شام کوٹ، ماہنی سیال، آلہ آباد،نظام پورے کے علاقوں سے قافلے بھیرووال پھاٹک پرجمع ہو کر ایک ریلی کی صورت میں انصاف ہائوس طارق آباد پہنچیں گے جوخانیوال کے44وارڈ ز سے کارکنوں اورعہدیداروں اورعوام کے قافلوں کے ہمرا ہ پہنچیں گے اوریہاں سے 4بجے شام بڑے قافلے کی صورت میںجلسہ گاہ جائیں گے کرنل (ر) عابدمحمودکھگہ ،شیخ احتشام لطیف نے ملاقات میں بتایاکہ عوام کا سونامی نئی تاریخ مرتب کریگا بعدازاں کرنل عابدمحمودکھگہ ، طاہرمحمودکھگہ ،محمداعجاز، شاہد خان بلوچ اوردیگر نے جلسہ گاہ کادورہ کیا اور جلسہ کے حتمی انتظامات کاجائزہ لیا۔