شپنگ ایجنٹس کو حکومتی دائرہ کار میں لانے کےلئے باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی
کراچی(کامرس رپورٹر) شپنگ ایجنٹس کو حکومتی دائرہ کار میں لانے کےلئے باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پورٹ اینڈ شپنگ کے ساتھ مشاورت کی جائی گی تاکہ کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کے مسائل بروقت حل ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار کلیکٹرکسٹم اپریز منٹ ویسٹ مس شہناز مقبول نے فیڈریشن ہاﺅس میں آل پاکستان کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ثاقب فیاض مگون ،مرزا اشتیاق بیگ،چیئرمین ایپکاقمرعالم و دیگر بھی موجود تھے۔کلیکٹر کسٹم اپیز منٹ ویسٹ مس شہناز مقبول کا کہنا ہے کہ کنسائمنٹس کی بروقت جانچ پرتال کےلئے کسٹم ہاﺅس میں اسٹیٹ آف آرٹ لیب قائم کرنے کےلئے کام کیا جارہا ہے، کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کے لائسنس جلد ری نیو کردیئے جائیں گے ۔ہمارے کلیکریٹ میں سب سے زیادہ گڈز ڈیکلریشن فائل ہوتے ہیں ایک دن میں 70فیصد کنسائمنٹس کلیئر کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسسمنٹ سائیکل کو اپ گریڈ کرنے کی کوشش جاری ہے ۔کراچی کنٹینر ٹرمینل کا بلک لوڈ 700کنٹینر پیچھے جارہا تھا اب اس میں خاطر خواہ کمی آئی ہے ۔پروسیجر کو تیز کرنے کےلئے کافی چیزوں کو پروسیس سے نکال دیا ہے اور اس وقت گرین چینل کی کلیئرنس 50فیصد سے زائد ہوگئی ہے ۔پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ،PCSIR،HEJکے ساتھ ماڈل طے کرلیا ہے ان کو آئی ڈی اور پاس ورڈ دیئے جارہے ہیں کسٹم ایجنٹس کے مسائل حل کرنے کےلئے نیشنل بینک کے ساتھ مزید برانچز بڑھانے کےلئے بات چیت جاری ہے ۔چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ارشد جمال نے کہا کہ سلیف کلیئرنس کی وجہ سے بے حد مسائل پید ا ہوئے جسکی وجہ سے بروقت جی ڈی فائل نہ ہوسکیں ۔ کرپشن کو روکنے کےلئے پروسیس کو مزید کم کرنا ضروری ہے فارن ٹریڈ ایگری منٹ کو ویری فائی کرنے میں گھنٹوں ضائع ہوجاتے ہیں نئے پروسیس کی بدولت فائلنگ سے پہلے ایف ٹی اے سرٹیفکیٹ ویر ی فائی ہوجائیں گے جس کے بعد جی ڈی فائل کرنے میں آسانی ہوگی ۔پی ڈی اکاﺅنٹ پر لوگ ری لائی نہیں کررہے ریگولیٹری ڈیوٹی پر فنانس منسٹری نے تعاون نہیں کیا 735آئٹم پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کی باتیں غلط ہیں ایف بی آر نے اس کےلئے باقاعدہ مسودہ مانگا ہے ۔