کیڈ میں 405 اساتذہ کی ترقی ، ڈی پی سی نومبر میںمتوقع ہے، طارق فضل
اسلام آباد (اے پی پی) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں اساتذہ کی ترقیوں کا معاملہ زیر غور ہے‘ اس سلسلے میں کارروائی جاری ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر میاں عتیق شیخ کے سوال کے جواب میں وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ بی پی ایس 17 کے 592 اساتذہ جن کی اے سی آرز مکمل ہیں‘ بی پی ایس میں ٹائم سکیل پروموشن کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ان کی فہرست ایوان میں پیش کردی ہے۔ کیڈ میں 405 اساتذہ کی ترقی کے معاملے پر ڈی پی سی نومبر 2017ء کے اختتام پذیر ہونے پر بلانے کی توقع ہے۔ باقی ماندہ 187 کیسز بھی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں زیر کارروائی ہیں۔