ختم نبوت حلف نامہ‘ راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی،اسلام آباد کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرؤف ،امیر راوالپنڈی مولانا قاضی مشتاق احمد،مبلغ اسلام آبادمولانا محمدطیب فاروقی،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری عبدالوحیدقاسمی،قاضی ہارون الرشید،مولانا زاہد وسیم نے خطبات جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوت حلف نامہ کے معاملے پر بننے والی راجہ ظفر الحق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پر لائی جائے۔ ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے کی سازش کے سارے کردار بے نقاب کئے جائیں۔حکومتی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ سنیٹر راجہ ظفرالحق نے ختم نبوت حلف نامہ میں تبدیلی کی سازش کا اعتراف کیا ہے لیکن اس کے باوجود ختم نبوت کے غداروں کو بے نقاب نہیں کیا جا رہا۔ حکمران جان لیں کہ تمام مسلمان ختم نبوت قوانین میں نقب زنی کرنے والوں کو سزا ملنے تک خاموش نہیں ہوںگے۔ ختم نبوت کے معاملے میں اسلام متحد اور یکسو ہیں۔ ختم نبوت کے غداروں کو سخت ترین سزا ملنے تک عوامی اضطراب ختم نہیں ہو گا۔ اس سنگین معاملے پر مٹی ڈالنے کی کوششیں خطرناک ہیں۔