عوام کی عدالت میں ہر بات کا جواب دینے کیلئے حاضر ہیں‘ چودھری یاسین
اسلام آباد(نا مہ نگار) سی ڈی اے مزدور یونین کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ عوام کی عدالت میں ہر بات کا جواب دینے کے لیے حاضر ہیں ،الزامات کی سیاست،گھٹیازبان و بداخلاقی ہمارے مخالفین کا وطیرہ ہے۔واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام I-9انکوائری میں انتخابی کارنر میٹنگ کا انعقاد زیر صدارت بانی یونین حاجی صوفی سلطان منعقد ہوا،اس موقع پر حاجی مسکین ،اورنگزیب ،چوہدری منور،حاجی الطاف،راجہ تنویر ،مسعود گجراتی ،راجہ الیاس ،انکوائری کلرک کامران عباسی اور ان کے دیگر ساتھیوں نے لیبر یونین (امان اللہ گروپ )کو انکی گھٹیا سیاست و بداخلاقی کی بنا پر چھوڑ کر محنت کشوں کی نمائندہ تنظیم سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ ) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،اورنگزیب خان ،راجہ شاکر زمان کیانی ،حاجی مشتاق ،سید نواز شاہ ،ملک محمود،لالہ فرمان ،چوہدری شوکت ،ملک اختر،اختر عباس سیال ،چوہدری ظفر،احمد علی شیرازی ،چوہدری منیر،رانا توقیر ،سردار خان نیازی ،سردار نسیم ممتاز،اعجاز فورمین ،مسعود بھٹی ،لالہ منیر،کلیم عباسی ،عبدالخالق ،ظہیر ،وسیم عباس ،فرخ سجاد کیانی ،منان شاہ ،راجہ شعبان ،خورشید خان ،کالا خان سمیت سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی ۔