سعودیہ کو رواداری برتنے والا معاشرہ تشکیل دینا ہو گا‘ برطانیہ: اصلاحی اقدامات کی تعریف
ریاض + لندن (اے پی پی+ آن لائن) برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تیل پر انحصار ختم کر کے قومی معیشت کے نت نئے وسائل پیدا کرنے کے لئے سرتوڑکوششیں کررہے ہیں، سعودی عرب کے اصلاحی اقدامات قابل تعریف ہیں۔ برطانوی وزیرخارجہ نے لبرل اقدار پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد اپنے ملک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور آگے لے جانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے سعودی ولی عہد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ وطن میں اقتصادی معجزہ لانا چاہتے ہیں تو آپ کو ہمارے وطن میں موجود خصوصیات پرغور کرنا ہو گا او راس مقصد کے لئے رواداری برتنے والا معاشرہ تشکیل دینا ہو گا۔