امریکہ دوسروں سے مطالبہ کی بجائے اپنے ہاں دہشتگردی کیخلاف ڈومور کرے: قائمہ کمیٹی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینٹ مجلس قائمہ برائے داخلہ کے اجلاس میں سینیٹر سراج الحق کے پاکستان پینل کوڈ ترمیمی بل 2017اور سینیٹر محمد جاوید عباسی کے تنخواہوں کی ادائیگی کے ترمیمی بل2017 کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں دہشتگردی کے خلاف ڈومور کرے نہ کہ دوسروں سے مطالبہ کیا جائے۔