نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں کتاب میلوں کا آغاز
اسلام آباد (نامہ نگار)مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی کی ہدایات کے مطابق نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں قائم این بی ایف کے دفاتر اور آئوٹ لیٹس پر کتاب میلوں کاآغاز بہ سلسلہ ’’جشن آزادی تقریبات‘‘ کر دیا گیا ہے۔ یہ کتاب میلے رواں ماہ جاری رہیں گے جہاں تاریخِ پاکستان، تحریکِ پاکستان، تحریکِ آزادی، پاکستانیات، قائداعظم، علامہ اقبال اور قومی مشاہیر کی کتب رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔ اس سلسلے میںکراچی میں ہونے والی تقریب کے چیف گیسٹ سیکرٹری ایجوکیشن سندھ پرویز احمد سحر اور مہمانِ اعزاز ڈی جی کالجز سندھ معشوق احمد بلوچ تھے۔