سکیورٹی اداروں سے تعاون کا الزام، ہلمند میں طالبان نے معمر خاتون کو قتل کردیا
کابل(نیٹ نیوز) طالبان نے ہلمند میں سکیورٹی اداروں سے تعاون کرنے کے الزام میں 85سالہ خاتون کو قتل کردیا حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ طالبان نے معمر خاتون کو اغوا کیا اور ضلع گرمسر میں وحشیانہ طریقے سے اسے قتل کردیا صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زواق نے واقعہ کی تصدیق کی ہے ۔