روس اور فرانس نے ایران ایٹمی معاہدے پر نظر ثانی کو مستردکردیا
پیرس (اے ایف پی) روس اور فرانس کے صدور نے جامع ایٹمی معاہدے پر نظر ثانی کو مستردکردیا ہے۔ پیوٹن اور فرانس کے صدر امانوئیل میکرون نے گزشتہ روز ٹیلیفون پر گفتگو کی اور جامع ایٹمی معاہدے کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے پر نظرثانی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔