امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ‘2 افراد زخمی
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی شہر لاس ویگاس میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 2افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ رو زانجن خرابی پر چھوٹے طیارے نے لاس ویگاس کے ایک گولف کورس میں پانی میں لینڈ کیا۔ حادثے میں طیارے کے کچھ حصے ادھر ادھر بکھر گئے۔حکام کے مطابق طیارہ شمالی لاس ویگاس ائرپورٹ کی جانب جا رہا تھا۔