کرکٹ بائیک کی سواری کے بغیر ادھوری ہے: شعیب اختر
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے موٹر سائیکل پر سواری کی نجی ٹی وی کے مطابق شعیب اختر نے کہا کہ کرکٹ کیریئر بائیک کی سواری کے بغیر ادھوری ہے، شعیب اختر نے پریس کانفرنس کے بعد بائیک کے پیچھے ایک اور شخص کو بیٹھا کر انجوائے کیا اس موقع پر شعیب اختر کے ساتھ نوجوانوں کی بڑی تعداد موٹر سائیکلوں پر سوار ساتھ ساتھ چلتی رہی۔