نقل برآمد ہونے پر طالبعلم کے خلاف مقدمہ درج
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سٹی پولیس نے پرچہ حل کرنے کے دوران اپنے پاس بوٹی رکھنے والے طالبعلم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کو ولائت حسین نے بتایا کہ کالج روڈ پر گورنمنٹ کالج میں بورڈ کے امتحان کے دوران طالبعلم محمد غیور سے نقل برآمد کرلی گئی۔