عثمان شنواری‘ حسن علی کی پرفارمنس سے کوئی خوف نہیں: محمد عامر
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر ) فاسٹ بائولر محمد عامرنے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی میں پہلی پوزیشن پر قوم کو مبارکباد دیتے ہیں، عثمان شنواری اور حسن علی کی پرفارمنس سے کوئی خوف نہیں ۔ میرا مقابلہ اپنے آپ سے ہے، عثمان شنواری اور حسن علی سے کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلسل دو سال کرکٹ کھیلی ہے انجریز کھیل کا حصہ ہیں۔ سکول ‘کالج اور یونیورسٹی لیول میں کھیلوں کی سرگرمیاں بے حد ضروری ہیں، ان سرگرمیوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔