گھریلو تنازعیہ، دیا مر تانگیر مین ایک ہی کاندان کے 4افراد کو قتل کردیا گیا
گلگت (نامہ نگار) ضلع دیامرکے علاقہ تانگیرکے گاؤں مشکے میں گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مسمی سوال اپنی بہو لینے کیلئے مسمی شرال کے گھر گئے تھے جہاں کسی بات پر دونوں بھائیوں میں تکرار ہوئی اور اس دوران میزبان نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی کو قتل کر دیا۔ اس دوران کے بھتیجے نے ان کے گھر کو آگ لگا دی۔ جس کے نتیجے میں مسمی شرال اور اس کی بیٹی اور دس سالہ بیٹا آگ میں جل کر ہلاک ہوگئے۔ میزبان مسمی شرال نے اپنے بھائی سوال کو قتل کرکے گھر میں چھپ گئے تھے۔ جس پر بھتیجے نے گھاس پھونس رکھ کر آگ لگا دی اور فائرنگ کرکے آگ بجھانے والوں کو قریب آنے نہیں دیا جبکہ محصور افراد بھی شدید فائرنگ کی وجہ سے گھر سے باہر نہیں نکل سکے اور جل کر ہلاک ہوگئے۔ تانگیر پولیس نے اس افسوسناک واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔