رافیل نڈال پیرس ماسٹر زسے دستبردار
ملتان (سپورٹس ڈیسک) ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے گھٹنے میں تکلیف کے باعث پیرس ماسٹرز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے عالمی نمبر ایک نے جمعرات کو پیپلوکوواس کے خلاف کھیلے گئے میچ تین سیٹس کے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی تھی گزشتہ روز کوارٹر فائنل میں ان کا سرب کھلاڑی فلپ کراجینووک سے کواٹر فائنل شیڈول تھا تاہم نڈال نے بتایا کہ ان کے دائیں گھٹنے میں تکلیف ہے اور میچ سے دستبردار ہو گئے۔