پاکستان سپر لیگ کراچی کنگز نے ٹٰیلنٹ ہنٹ پروگرام کی وجہ سے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کے ابتدائی مرحلے میں حصہ نہیں لیا تھا
لاہور( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ تےسرے اےڈےشن کے لئے کھلاڑےوں کے ڈرافٹ 12 نومبر کو ہوں گے، ایونٹ میں شریک 6 فرنچائزز اپنے سکواڈز کیلیے 11 کھلاڑی منتخب کر سکیں گی۔کرس لین، پال ڈومینی، مچل جونسن، ڈیوائن براوو، عمران طاہر، اینجلو میتھیوس،لیوک رونچی، کولن انگرام، وائن پارنیل ، جون ہیسٹنگز جیسے نامور انٹرنیشنل سٹارز بھی ڈرافٹ میں سلیکشن کیلیے دستیاب ہوں گے اور پہلے سے شامل شعیب ملک، برینڈن میک کولم، محمد عامر، کیون پیٹرسن، حسن علی، ڈیرین سمی، شاہد آفریدی، شاداب خان، اینڈری رسل، شکیب الحسن، کمار سنگاکارا اور دیگر مایہ ناز کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئندہ ایڈیشن کیلئے نئی ٹیم ملتان سلطان کے آنے کے بعد ہر ٹیم نے اپنی ٹیم سے چند کھلاڑیوں کو ریلیز کیا تھا جس کے بعد لیگ کی ہر ٹیم کے سکواڈ میں 9 کھلاڑی پہلے سے شامل ہیں البتہ اب ہر ٹیم مزید 11 کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا سکتی ہے۔پی ایس ایل کے ڈرافٹ کے پہلے راو¿نڈ میں پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری شامل ہے جبکہ دوسرے راو¿نڈ میں سلور اور دیگر کٹیگری شامل ہے۔پی ایس ایل کی ٹیموں کو اجازت ہوگی کہ وہ ذیلی کٹیگری میں سے چار کھلاڑیوں تک چن سکیں۔ڈرافٹ میں پہلے سے طے شدہ منتخب آرڈر کے مطابق لاہور قلندر سب سے پہلے حصہ لے گا، اس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطان ڈرافٹ میں شام ہوں گے تاہم ٹریڈز اور فرنچائز کے درمیان باہمی رضامندی سے اس ترتیب کو تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔لیگ کے ڈرافٹ سسٹم کا اصول ہے کہ گزشتہ ایڈیشن میں آخری نمبر پر ایڈیشن کا اختتام کرنے والی ٹیم ڈرافٹ میں سب سے پہلے کھلاڑیوں کا چناو¿ کرتی ہے جبکہ فاتح ٹیم کا نمبر آخری ہوتا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کو چھوڑ کر کراچی کنگز سے معاہدہ کرچکے ہیں۔اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹٰیلنٹ ہنٹ پروگرام کی وجہ سے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کے ابتدائی مرحلے میں حصہ نہیں لیا تھا۔