فوڈ اتھارٹی کی کارروائی: ایک لاکھ 15 ہزار لٹر ناقص دودھ تلف
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر کے 36اضلاع، 144تحصیلوں میں 700 فوڈ سیفٹی ٹیمیوںنے بیک وقت کریک ڈائون کرتے ہوئے صوبہ بھر کے تمام شہروں میںغیر معیاری دودھ کے خلاف کاروائی کی اور شہر وںکے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر مجموعی طور پر ایک لاکھ 15ہزار لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا۔ لاہور کے داخلی راستوں پر ناکے لگا کر 22ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ دودھ کے تمام ٹیسٹ موقع پر کیے گئے اور گاڑھا کرنے والے کیمیکل، پانی اور دیگر اجزاء کی ملاوٹ پر غیر معیاری دودھ تلف کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ700کے قریب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لاہور سے رحیم یار خان، راجن پور سے اٹک تک ناکے لگا کر دودھ سپلائی کرنے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی۔