ملک کلب نے شریف میموریل کو 9وکٹوں سے ہرا دیا
ملتان (سپورٹس رپورٹر) دوستانہ کرکٹ میچ میں ملک کرکٹ کلب نے شریف میموریل کرکٹ کلب کو ہرادیا۔شریف ڈوگر میموریل نے 191 رنز بنائے۔ فرمان ملک 71 اور سجاد نے 34 رنزبنائے۔اختر مسعود 3،اسماعیل اختر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ملک کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ پر مکمل کرلیا۔ سلیم شیرازی 125 اور آصف ملک نے 46 رنزبنائے۔ طلحہٰ نے ایک وکٹ حاصل کی۔