;;حسن علی سمیت کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور میرا مقابلہ خود سے ہے،محمد عامر
لاہور(ا سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹےم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ حسن علی سمیت کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور میرا مقابلہ خود سے ہے۔ لاہور میں کامسٹس یونیورسٹی کے سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ خود کو فٹ کرنے کے لئے بھر پور محنت کرتا ہوں اور انٹرنیشنل میچوں کے درمیان قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔ آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون بولر بننے والے حسن علی کو اپنے لیے خطرہ محسوس کرنے کے سوال پر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں مقابلے کی فضا خوش آئند ہے تاہم میں سمجھتا ہوں میرا اصل مقابلہ خود سے ہے، ٹیم میں لمبے عرصے تک رہنے کے لئے سخت محنت کا سلسلہ مستبقل میں بھی جاری رکھوں گا۔