چہلم حضرت امام حسینؓ پرفول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی: آئی جی
لاہور (نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور جلوسوں و مجالس کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں جبکہ حساس امام بارگاہوں مجالس اور ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے وضع کردہ ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے لاہور میں چہلم حضرت امام حسینؓ اور حضرت داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے بیک وقت انعقاد کے موقع پر ملک بھر سے آنے والے زائرین کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔