لاہور پولیس کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کی تعمیر مکمل‘35 ہزار اہلکار اور اہلخانہ مستفید ہونگے
لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور میں پولیس اہلکاروں کے مفت علاج و معالجہ کے لئے بہترین اوراعلیٰ معیارکا ہسپتال تعمیر کر دیا گیا ہے۔ جہاں مریضوں کا علاج ومعالجہ شروع کر دیا گیاہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف کی ذاتی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ لاہور پولیس میں 35ہزار سے زائدپولیس اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ جن کے اہلخانہ کے مفت علاج و معالجہ کے لئے کوئی معیاری ہسپتال موجود نہ تھا ۔جس کے باعث پولیس افسران و اہلکاروں کے اہلخانہ کو انتہائی مہنگا علاج معالجہ کروانا پڑتا تھا جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے 2سال کے دوران حکومت پنجاب سے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے لاہور پولیس کے 35ہزار پولیس اہلکاروں کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کی منظوری لے لی اور تعمیر شروع ہوگئی۔ ہسپتال کی منظوری سے لے کر تعمیر اور ڈاکٹرز کی تعیناتی تک لاہور پولیس کے ہر ایک اہلکار کی فتح ہے۔ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیز نے ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشر ف کی ذاتی دلچسپی اور پولیس اہلکاروں سے محبت کو سراہا۔ اب پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کو مہنگے ہسپتالوں سے علاج معالجہ کی کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔