آئی ٹی ایف کےٹیگری فور ورلڈ رینکنگ چیمپین شپ چار دسمبر کوشروع ہوگی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی میں بھی آئندہ ماہ انٹر نیشنل فیڈریشن سیریز ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا اعلان کر دیا گیا ،اس سلسلے میں پاکستان سینئرز ٹینس ایسوسی ایشن کے سےکریٹری خالد رحمانی نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ آئی ٹی ایف کےٹیگری فور ورلڈ رینکنگ چیمپین شپ آئندہ ماہ چار دسمبر سے کراچی جےم خانہ کے ہارڈ کورٹ میں کھیلی جائے گی جس میں بھارت ،چین ،ملائشےا ،برازیل ،آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے سےنئر ٹینس کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے ،انہوں نے بتاےا کہ اس انٹر نیشنل ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کی شرکت کو یقینی بنائےں گے کیونکہ میزبان ملک ہونے کی حیثےت سے ہمار احق ہے کہ ہم میزبان ملک کے کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع فراہم کریں ۔انہو ں نے بتایا کہ ایونٹ میں اپنی انٹر ی کنفرم کرنے کی آخری تاریخ14نومبر مقرر کی گئی ہے ۔چیمپین شپ میں 35پلس ،45پلس ،55پلس اور60پلس میں سنگلز اور ڈبلز کے ایونٹ شامل ہیں ۔انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن کے قوانین کے تحت ایک سےنےئر کھلاڑی اےک دن میں اےک سنگلز اور دو ڈبلز میں ہی شرکت کر سکتا ہے ،صبیح ولی کو ٹورنامنٹ ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔