فاٹا یونیورسٹی کے قیام کے لئے 468کنال اراضی حاصل کرلی گئی
اسلام آباد(صباح نیوز)فاٹا کی پہلی یونیورسٹی کے قیام میں اہم پیش رفت یونیورسٹی کیلئے468کنال اراضی حاصل کرلی گئی ہے۔ یونیورسٹی کا ماسٹر پلان منظوری کیلئے منصوبہ بندی کمیشن کو بھیج دیا گیاتعمیراتی کا 2019-20میں مکمل ہوجائے گا۔ اس خبررساں ادارے کے مطابق فاٹا میں پہلی یونیورسٹی کیلئے 468کینال اراضی حاصل کرلی گئی ہے ۔ سال 2016-17کیلئے 335.0ملین روپے مختص کئے گئے تھے جن میں سے 84.957ملین روپے خرچ ہوچکے ہیںجبکہ خریدی گئی زمین کی ہمواری کا کام شروع ہوچکا ہے اور حاصل کی گئی اراضی کے گرد چار دیواری اور مرکزی گیٹ پر کام جاری ہے اور وقت پر 2029-20میں ان کی تعمیراتی کام مکمل ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ فاٹا یونیورسٹی عارضی طور پر گورنمنٹ کالج ڈیرہ آدم خیل ایف آر کو پاٹ کے ایک حصہ میں قائم کی گئی ہے ۔ جس کیلئے فیکلٹی اور سٹاف کا حصول مکمل ہوچکا ہے اور ضروری سازوسامان،کمپیوٹر لیب اور لائبریری قائم ہوچکی ہے ۔