;;ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹےم کی پاکستان آمد کے مثبت اشارے ملنے لگے
لاہور(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ شائقین کیلئے ایک اور خوشخبری، ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹےم کی پاکستان آمد کے مثبت اشارے ملنے لگے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم دورہ لاہور کیلئے راضی ہے اور کپتان جیسن ہولڈر ٹیم کی قیادت کرینگے البتہ چند سینئر کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے کیونکہ ویسٹ انڈین ٹیم نے یکم دسمبر سے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنا ہے ۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی رواں ماہ کے آخری ہفتے لاہور آمد کے امکانات روشن ہوگئے ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹی 20 میچز کی سیریز 20 نومبر سے 26 نومبر کے درمیان کھیلی جائے گی۔