آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ ، غالب جمخانہ نے پاکیزہ کلب کو 139رنز سے شکست دیدی، جنید اقبال کی سنچری
ملتان (سپورٹس رپورٹر) ایم سی سی کے زیراہتمام 58ویں آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ میں غالب جمخانہ کرکٹ کلب نے پاکیزہ کرکٹ کلب کو 139 رنز سے شکست دیدی۔غالب جمخانہ نے 2 وکٹوں پر 273 رنزبنائے۔جنید اقبال 114،وسیم بلوچ 53 جبکہ ہمایوں الطاف 48 اور سلطان خان 46 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔اعجاز اکرم اور چاند نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکیزہ کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ابرار شیخ 42 اور فرید چوہان نے 38 رنزبنائے۔جنید اقبال ،حارث خان نے 3،3رضوان 2 اور ندیم بلوچ نے ایک وکٹ حاصل کی۔