بلاول بھٹو کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان
لاہور(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اس سلسلے میں پارٹی کے تمام ضلعی عہدیداروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ وہ کل بروز اتوار اپنے اپنے ضلع میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مظاہرے کریں پارٹی قیادت کو یہ بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ تمام بڑے شہروں میں پریس کلبوں کے باہر مظاہروں کا اہتمام کیا جائے قمر زمان کائرہ کے مطابق اس سلسلے میں لاہور پریس کلب کے باہر بھی مظاہرہ کیا جائیگا۔