وزیراعلیٰ ٹیلنٹ سپورٹس پروگرام،کوچز9 کھیلوں کیلئے کھلاڑی چنیں گے: شفیق خٹک
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت)وزیراعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ سپورٹس پروگرامز کے سلسلے میںنو کھیلوں کے کوچز ضلع بھر میں اکھاڑوں کالجوں سکولوں اور نجی تعلیمی اداروں میں جاکر کھلاڑیوں کا چنائو خود کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر اپنے سپروائزر کو کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خانیوال شفیق الرحمن خٹک نے ہمارے نمائندے سے کیا کھیلوں میںکرکٹ فٹ بال ،والی بال ،ہاکی ،کشتی ،ٹبیل ٹینس ،کبڈی ،اتھیلٹکس ،بیڈمنٹس شامل ہیں۔