سرفراز احمد ٹی 10 لیگ کے ڈرافٹ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ٹی 10 لیگ کے ڈرافٹ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے۔ٹی 10 کرکٹ لیگ کی ڈرافٹ تقریب کل بروزاتوار کو دوبئی مےںہوگی جس میں شرکت کیلیے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد دبئی پہنچ چکے ہیں۔ قومی ٹےم کے کپتان سرفراز احمد ایونٹ میں بنگال ٹائیگرز کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔ٹیم کے کوچ سابق پاکستانی فاسٹ بالر وقار یونس ہیں اور قومی کرکٹ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ایک ٹیم کے شریک مالک ہیں۔ ایونٹ آئندہ ماہ شارجہ میں منعقد ہوگا جس میں سرفراز احمدسمیت شعیب ملک، محمد عامر، بابر اعظم، شاہد آفریدی، فخر زمان، احمد شہزاد اور دیگر کھلاڑیوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ابتدا میں پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی 10 لیگ کی مخالفت کر رہا تھا مگر اب لگتا ہے کہ معاملات طے پا چکے ہیں۔