مریم نسیم نے ملک کا نام روشن کیا،شہباز شریف کی مبارکباد
لاہور(اے این این )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پشاور کی مریم نسیم کو پاور لفٹنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں سلور میڈ ل حاصل کرنے پر مبارکباددی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی بیٹی مریم نسیم نے پاور لفٹنگ کے مقابلے میں میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے اورمریم نسیم جیسی با صلاحیت بیٹیاں قوم کا فخر ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مریم نسیم نے میڈ ل جیت کر یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستا نی خواتین کھیل کے میدان میں بھی نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نسیم کا عملی میدان میں اپنی قا بلیت اور صلاحیتوں کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے۔