جعلی بریگیڈیئر بن کر بیوی کے آپریشن کا بل کم کرانے کی کوشش پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ
اسلام آ باد(آن لائن) جعلی بریگیڈیئر بن کر نجی ہسپتال سے بیوی کے آپریشن کا بھاری بِل کم کروانے کی کوشش کرنے والا غریب پھنس گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ پولیس کو ڈاکٹر یوسف خان نے درخواست دی کہ ملزم آصف نے بریگیڈیئر بن کر اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں فون کر کے دھوکہ دہی سے اپنی بیوی کا آپریشن کم قیمت پر کروانے کی کوشش کی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔