ایوان بالا میں قائد اعظم ؒ کی صاحبزادی کے لئے دعا کی گئی
اسلام آباد (اے پی پی) ایوان بالا میں قائد اعظم ؒ کی صاحبزادی کے لئے دعا کی گئی۔ جمعہ کو ایوان بالا میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ قائداعظم کی صاحبزادی انتقال کرگئی ہیں۔ ان کے لئے دعا کی جائے۔ چیئرمین سینٹ کی ہدایت پر قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے دعا کرائی۔