آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی‘ باہمی امور اور خطے کی سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی امور اور خطے کے سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔