مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کیلئے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (ا ین این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لئے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہپنجاب کا یہ مقدس ایوان حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبے میں مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی کی فلنگ کا غیر قانونی دھندہ تاحال جاری ہے انتظامیہ کی طرف سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ اگر اس غیر قانونی استعمال کو نہ روکا گیا تو حادثات کا خدشہ ہے پہلے ہی سلنڈر پھٹنے سے کئی معصوم شہری اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔