عمران خان آج خانیوال کے جلسہ میں اہم اعلانات کریں گے
خانیوال (خبرنگار /نمائندہ خصوصی‘نامہ نگار‘ نمائندہ نوائے وقت) عمران خان آج جلسہ عام میں اہم اعلانات کریں گے ۔ تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران خان آج شام 4بجے شبیر اسٹیڈیم خانیوال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جہاں کئی روز سے جلسہ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری تھا تحریک انصاف کے کارکن انتہای پرجوش ہیں کیونکہ 2013کے الیکشن کے بعدعمران خان پہلی مرتبہ عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے لیے خانیوال آرہے ہیں ۔خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا آج کا جلسہ تاریخی جلسہ ثابت ہوگا ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اس بڑے جلسہ گاہ میں اپنے خطاب کے دوران اہم اعلانا ت بھی کریں گے جس سے جنوبی پنجاب کی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہونگے۔