ڈ ٹرمپ چین سمیت ایشیا کے پانچ ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے
واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ چین سمیت ایشیا کے پانچ ممالک کے دورے روانہ ہوگئے، وائٹ ہاؤس سیکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر نے صدر ٹرمپ کے دورہ ایشیا پر بریفنگ دی۔ میڈیارپورٹس کے ماطبق انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ ایشیائی رہنماؤں سے شمالی کوریا کا نیو کلئیر پروگرام ختم کرانے پر زور دیں گے۔ میک ماسٹر نے کہا کہ شمالی کوریا کے خلاف اقدامات کے لیے وقت ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ کوریائی خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک رکھنے کے لیے دنیا کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ امریکی صدر کے دورہ ایشیا میں چین، جاپان، جنوبی کوریا، ویتنام اور فلپائن شامل ہیں۔