ڈائریکٹر لینڈ عبید اور اسد 14 نومبر تک نیب کے حوالے
کراچی ( وقائع نگار )احتساب عدالت نے گرفتار کے ڈی اے لینڈ ڈائریکٹر عبید احمد سمیت 2 ملزمان کو 14 نومبر تک ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاہے۔ کراچی کی احتساب عدالت میں کرپشن کے الزام میں گرفتار ڈائریکٹر لینڈ عبیداحمد سمیت 2 ملزموں کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں ملزموں کو 14 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ نیب کے مطابق ڈائریکٹر لینڈ عبید احمد کو سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس سے ہونے والی تفیش کے بعد گرفتار کیا گیا۔ عبید احمد نے رفاعی پلاٹوں کی غیرقانونی استعمال کی اجازت دی۔ ملزم اسد احمد ملیر میں 175ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہے۔ اسد احمد نے قومی خزانے کو 25 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔
نیب حوالے