لو ٹ مار کلچر کو ختم کر نے کیلئے احتسا بی عمل شفاف بنا نا ہو گا ، ضیا ء عباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے‘ چوری بد عنوانی اورلوٹ مار کے کلچر کو ختم کرنے کیلئے ا حتساب کے عمل کو شفاف بنانا ہوگا‘ قانون پر یکساں طورپر عمل کیا جانا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سول سوسائٹی کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کا شاہانہ رہن سہن اور کرپشن کے مقدمات کے باوجود وی وی آئی پی پروٹوکول معاشرے پر منفی رجحانات کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کو احتساب ہی رہنے دیا جائے‘ اسے مذاق بنانا ہرگز ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ قانون کو طاقتور اشرافیہ کے گھرکی لونڈی بنایا گیا تو کچھ بھی نہیں بچے گا۔
ضیا ء عبا س