سنی تحریک کے تحت ختم نبوت کے تحفظ کیلئیملک گیر مظاہرے
کراچی(نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی اور ختم نبوت کے مطالبات کے حق میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے کئے گئے،ختم نبوت کے تحفظ کیلئے پر امن احتجاج کرناہمارا ایمانی اور آئینی فرض ہے ،پاکستان سنی تحریک کے تحت پنجاب کے شہروں لاہور ،فیصل آباد ،گجرات،گوجرانوالہ ،ملتان راولپنڈی جبکہ سندھ میں کراچی ،حیدر آباد ،سکھر ،نوابشاہ ،لاڑکانہ ،ٹنڈو آدم ،میرپور خاص،بدین ،رتو ڈیرو،ٹھٹھہ،چوہڑجمالی ،ٹنڈو الہیار ،ٹنڈوجام اور بلوچستان میں کوئٹہ ،،خضدار ،حب،جبکہ کے پی کے پشاور ،مردان ،باجوڑ ،ایپٹ آباد ،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،اس موقع پر سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے متعدد شہروں میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عاشقان رسول کے صبر کا امتحان نہ لے ،دھرنے کو طول دینے کا سوچ لیا تو حکومت کا دھڑن تختہ ہو جائے گا، حکومتی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ سنیٹر راجہ ظفرالحق نے ختم نبوت حلف نامہ میں تبدیلی کی سازش کا اعتراف کیا لیکن اس کے باوجود ختم نبوت کے غداروں کو بے نقاب نہیں کیا جا رہا،حکمران جان لیں کہ ہم ختم نبوت قوانین میں نقب زنی کرنے والوں کو سزا ملنے تک خاموش نہیں ہوں گے ۔
سنی تحریک