کراچی نومبر کے اوائل میں بھی گرمی کی لپیٹ میں درجہ حرارت 34.2 ڈگری سینٹی گریڈ
کراچی(خصوصی رپورٹر)کراچی میں نومبر شروع ہونے کے بعد گرمی کا سلسلہ جاری ہے۔ رات ہلکی خنکی ہوجاتی ہے لیکن دن میں گرمی ہوجاتی ہے۔ درجہ حرارت 34.2 ڈگری سینٹی گریڈ رہاجب کہ کم سے کم درجہ حرارت20.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آج ابر صاف رہنے کے علاوہ صبح ہلکی گرد و غبار ہوگی۔
کراچی/ موسم