کلچرل کارواں اقتصادی راہداری کے تمام پہلو اجاگر کرے گا‘ وزیر اطلاعات
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین میں نہ صرف معاشی بلکہ سماجی و ثقافتی رابطوں کو فروغ دے گا،کلچرل کارواں سی پیک کا مقصداقتصادی راہداری کے تمام پہلوؤں کو اجاگرکرناہے،امن کیلئے کامیاب کوششوں کی بدولت آج ہم ثقافتی ترویج کی بات کرتے ہیں،سی پیک ملکی تاریخ کی سب سے بڑی غیرملکی سرمایہ کاری ہے، امن و امان کی بحالی سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص سامنے آرہا ہے۔پاکستان کی ثقافتی ترویج اور مثبت تشخص کیلئے فلم مؤثر میڈیم ہے،میڈیا قومی ورثے اورثقافتی اقدار کو زیادہ سے زیادہ اجاگرکرنے میں کردارادا کرے۔وہ جمعہ کوپاکستان نیشنل آرٹس کونسل اسلام آباد میں کلچرل کارواں سی پیک کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ کلچرل کارواں سی پیک ایونٹ کا مقصداقتصادی راہداری کے تمام پہلوؤں کو اجاگرکرناہے،سی پیک نہ صرف معاشی بلکہ سماجی و ثقافتی رابطوں کو فروغ دے گا،ثقافتی رابطوں کے استحکام سے اقتصادی تعلقات مضبوط ہوتے ہیں۔کلچرل کارواں میں پاکستان اور چین کے ثقافتی طائفے فن کا مظاہرہ کرینگے،نوجوان نسل کو قومی ورثے اور ثقافت سے منسلک کرناوقت کا تقاضا ہے،نوجوان نسل کو کلچراور قومی ورثے سے متعلق آگاہی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔
مریم اورنگزیب