نوازشریف سے ملک و قوم کی خدمت کا انتقام لیا جا رہا ہے‘ مشاہد اﷲ
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اوروفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سزائوں سے نہیں ڈرتے اور پہلے بھی ناکردہ گناہوں کی سزائیں بھگتی ہیں۔جمعہ کو نواز شریف کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بلوچستان سازش کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے اس بات کا انتقام لیا جارہا ہے کہ انہوں نے ملک اور عوام کی خدمت کی۔مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے ہمیں انصاف دیا جارہا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، کچھ جج بہت ہی شاندار اور بہادری کے ساتھ تاریخی فیصلے کرتے ہیں جبکہ کچھ ججز کی پیشانیوں پر لکھا ہوتا ہے کہ یہ منصف بھی تو قیدی ہیں ہمیں انصاف کیا دیں گے اور لکھا ہے ان کے چہروں پر جو ہم کو فیصلہ دیں گے۔
مشاہد اﷲ