انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کی خصوصی مہم
اسلام آباد(نا مہ نگار) الیکشن کمیشن عام انتخابات 2018ء میں خواتین کی شرکت یقینی بنانے کیلئے چاروں صوبوں کے 79 اضلاع میں شناختی کارڈ اور ووٹ کے اندراج کیلئے 10 نومبر سے خصوصی مہم کا آغاز کر رہا ہے، اس ملک گیر مہم میں پنجاب کے 27، سندھ 24، خیبرپختونخوا 16، بلوچستان 11 اور اسلام آباد شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعہ کو سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کے دوران خواتین کی انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کیلئے 10 نومبر سے خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں نادرا اور سول سوسائٹی کی جانب سے خواتین کے بطور ووٹر اندراج کے حوالہ سے اس ملک گیر مہم میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا گیا۔ نادرا نے بتایا کہ اس مہم کے دوران خواتین سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
الیکشن کمشن