تحریک لبیک یارسول اﷲ کا دھرنا پرامن طور پر ختم
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)تحریک لبیک یارسول اللہ اور سنی تحریک کے زیر اہتمام شہید ملت سیکرٹریٹ بلیو ایریا میں جاری دھرنا جمعہ کی شام پرامن ختم ہوگیا دھرنے کے شرکاء لبیک یا رسول اللہ کے نعرے بلند کرتے ہوئے اسلام آباد کی سڑکوں سے گذرے ایس پی سٹی زبیر شیخ کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے شرکائے دھرنا کی واپسی کے موقع پر بھی ان کی سیکیورٹی کے انتظامات کئے دھرنے کے شرکاء ڈاکٹر محمد آصف اشرف جلالی ، سنی تحریک پنجاب کے صدر علامہ محمد شاداب رضا قادری کی قیادت میں بلیو ایریا سے بھارہ کہو ممتاز حسین قادری شہید کے مزارگئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلمانان پاکستان عقیدہ ختم نبوتؐ اور ناموس رسالتؐ پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے اور اس سلسلے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ اسموعق پر ممتاز قادری کے بھائی دلپذیر اعوان اور سفیر اعوان موجود تھے۔ تحریک کے کارکن لبیک یا رسول اﷲ کے پرجوش نعرے لگا رہے تھے۔ کارکنوں کے اعزاز میں بعدازاں جامع غوثیہ مظہر الاسلام بھارہ کہو میں عشائیہ دیا گیا۔ میزبانی کے فرائض ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی نے ادا کئے۔
دھرنا ختم