حکمران عالمی استعمار کے دبائو میں آئے بغیر ’’نومور‘‘ کی پالیسی پر ڈٹ جائیں: حامد موسوی
لاہور (پ ر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ حکمران سیاستدان عالمی استعمار کے کسی قسم کے دبائو میں آئے بغیر عالمی استعمار کے ڈو مور کے مطالبے پر نو مور کی پالیسی پر ڈٹ جائیں۔ دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ کیونکہ یہ 71ء والا نہیں بلکہ ایٹمی پاکستان ہے۔