پرسوں لاہور تا اسلام آباد ختم نبوت لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی، سرپرست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری و دیگرقائدین نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوتؐ اصل ایمان ہے عقیدہ ختم نبوت پر ایمان کامل مسلمان کی نشانی ہے۔ اسلامیان پاکستان کا 6 نومبر کو داتا دربار لاہور تا اسلام آباد عظیم الشان ختم نبوت لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل ہیں۔ قائدین تحریک نے کہا کہ ختم نبوتؐ لانگ مارچ میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی بصورت دیگر حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔