حکومت تحریک تحفظ ختم نبوت کے تمام مطالبات جلد تسلیم کرے: علماء
لاہور ( خصوصینامہ نگار)) ورلڈ پاسبان ختم نبوت زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت پر مساجد میں جمعہ کے اجتماعات پر قراردادیں پاس کرائیں جس میں مطالبہ کیا کہ حکومت تحریک تحفظ ختم نبوت کے تمام مطالبات جلد تسلیم کرے۔ دارالعلوم حنفیہ مرکزی جامع مسجد لبرٹی مارکیٹ میں لیاقت بلوچ، ممتاز اعوان، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا شعیب الرحمن، مولانا ضیاالرحمن فاروق، علامہ نواز ڈوگر، مولانا حبیب الرحمن انقلابی و دیگر علماء نے کہا کہ حکومت اپنا وعدہ فوری پورا کرے ورنہ اسلامیان پاکستان میں پایا جانے والا شدید اضطراب کسی بہت بڑی دینی تحریک کا روپ دھار سکتا ہے۔